بلاگ محافظ

website tracker

بلاگر حلقہ احباب

/ , , / تحریکات حقوق نسواں کے نام

تحریکات حقوق نسواں کے نام


ہم پورے خلوص اور جذبہ ہمدردی کے ساتھ تمام تحریکات حقوق نسواں کو یہ دعوت دیتے ہیں کہ وہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلّم کے لائے ہوئے طرزِمعاشرت کا عقیدہ کے طور پر نہ سہی ایک اصلاحی تحریک کے طور پر ہی سہی سنجیدگی سے مطالعہ کریں اور بتائیں کہ
کہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
👈 بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے کی سنگدلانہ رسم کا خاتمہ کس نے کیا.............؟
👈 ایک ایک عورت کے ساتھ بیک وقت دس دس مردوں کے نکاح کی جاھلانہ رسم کس نے مٹائی..........؟
👈 عورتوں کو مردوں کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے لامحدود طلاقوں کا ظالمانہ قانون کس نے منسوخ کیا........؟
👈 بیٹی کی پرورش اور تربیت پر جہنم کی آگ سے بچنے کا مژدہ جانفزا کون لے کر آیا.........؟
👈 عورت کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی بنیاد کس نے ڈالی.........؟
👈 عورت کی مرد کے ساتھ فطری مساوات کا علم کس نے بلند کیا........؟
👈 عورت کو فکر معاش سے باعزت اور باوقار آزادی کس نے دلائی........؟
👈 بیوہ اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کر کے عورت کو عزت و عظمت کس نے بخشی........؟
👈 عورت کو عفت مآب زندگی بسر کرنے پر جنت کی ضمانت کس نے دی.........؟
👈 عورت کی عزت و آبرو سے کھیلنے والے مجرموں کو سنگسار کرنے کا قانون کس نے نافذ کیا.......؟
👈 عورت کو بحیثیت ماں، مرد کے مقابلے میں تین گنا زیادہ حسن سلوک کا مستحق کس نے قرار دیا......؟
👈 عورت کے بڑھاپے کو باعزت اور پروقار تحفظ کس نے فراہم کیا.......؟
ہم پوری بصیرت اور فہم و شعور سے دعویٰ کرتے ہیں کہ تاریخ انسانی میں پیغمبر اسلام، محسن انسانیت محمد صلی اللہ علیہ وسلّم ہی وہ پہلے اور آخری شخص ہیں جنہوں نے کائنات کی مظلوم ترین اور کمزور ترین مخلوق یعنی صنفِ نازک عورت کو بے رحم، ظالم و جابر جنسی درندوں کے چنگل سے نکال کر دنیائے انسانیت سے متعارف کروایا. عورت کے حقوق متعین کیے، انکا تحفظ فرمایا. اسے معاشرے میں بڑی عزت اور وقار کے ساتھ ایک قابل احترام مقام سے نوازا.
حق بات یہ ہے کہ عورت تا قیامت محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلّم کے احسانات کے بارگراں سے سبکدوش ہونا چاہے تو بھی نہیں سکتی
...
(صلّی اللہُ علیٰ نبِیّنا مُحمّدٍ وعلیٰ آلہٖ واَصحابہٖ اَجمَعِین)

حمزہ علی ریحان
گروپ آپریشن ارتقاء فہم و دانش
https://www.facebook.com/groups/oifd1/permalink/740509956140047/

about author

Blogger Sens it website about blogger templates and blogger widgets you can find us on social media
Previous Post :Go to tne previous Post
Next Post:Go to tne Next Post

No comments:

Post a Comment