ملحدین کو جب کہا جائے کہ اگر اللّٰه نہیں ہے تو پھر یہ کائنات کیسے بنی اور کائنات کا یہ نظام کیسے چل رہا ہے کوئی تو ہے جو اسے چلا رہا ہے کسی نے تو ساری کائنات کو منظم رکھا ہوا ہے؟
تو اس پر ملحدین سائنسی جواب دیتے ہیں کہ کائنات بگ بینگ کی وجہ سے بنی ہے اور اس میں سیاہ مادہ ، مائہ گیسز پائی جاتیں ہیں جو اس کائنات کو سنبھالے ہوئے ہیں اور بچے ہونے کے عمل کا بھی یہی سائنسی مراحل بتا کر جواب دیتے ہیں۔
تو اب ذرا یہ پڑھیے:
جو مراحل یہ ملحدین بتاتے ہیں ہم مانتے ہیں کہ ہر چیز کے مراحل
ہوتے ہیں مگر ان مراحل کو انجام دینے والی بھی کوئی ذات ہے اب آپ میری بات اس مثال
سے سمجھیں گے۔
اب اگر میں ایک ملحد سے پوچھوں کہ یہ گاڑی کیسے چلتی ہے تو ظاہر ہے
جواب ہوگا کہ ڈرائیور چلاتا ہے تو چلتی ہے۔
مگر میں اس ملحد سے کہتا ہوں کہ یہ گاڑی ڈرائیور تو نہیں چلاتا
کیونکہ یہ گاڑی تو ٹائرز کی حرکت سے چلتی ہے جب یہ سٹارٹ ہوتی ہے تو اسکے انجن میں
حرکت ہوتی ہے اس سے اسکے انجن کے کچھ پرزے حرکت میں آتے ہیں اور پھر اسکے ٹائرز
چلتے ہیں تو گاڑی چلتی ہے۔
سامنے والا ملحد مجھ پر غصہ ہوگا اور کہے گا او بھائی یہ گاڑی کے
انجن میں حرکت تو چابی دینے سے آتی ہے نا خود بخود تو یہ چابی نہیں ہلے گی اسکو
چابی دینے کے لیے کوئی تو چاہیے نا اور پھر گاڑی کو چلانے کیلیے بھی ڈرائیور چاہیے
خود بخود تو یہ گاڑی آپکو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر تو نہیں پہنچا دے گی نا۔
تو ملحد صاحب آپ کائنات کے عمل میں اور اسکے نظام کے چلنے کے بارے
تو کہتے ہیں کہ بگ بینگ ہوا اور یہ کائنات تخلیق ہوگئی کائنات اپنی جگہ پر قائم ہے
کیونکہ اس میں کشش سکل ہے جسکی وجہ سے ایک جگہ ٹھہری ہوئی ہے مگر گاڑی کے چلنے میں
آپکا جواب ڈرائیور کیوں ہوتا ہے اس وقت آپ نے یہ کیوں نہیں کہا کہ انجن میں حرکت
آتی ہے اور گاڑی چل پڑتی ہے
مان لیجیے جسطرح گاڑی ڈرائیور کے بغیر نہیں چل سکتی اسی طرح کائنات بھی اللّٰه تعالیٰ کے بغیر نہیں چل سکتی ہے اور اللّٰه تعالیٰ کی ذات ہمیشہ رہنے والی ہے۔
مان لیجیے جسطرح گاڑی ڈرائیور کے بغیر نہیں چل سکتی اسی طرح کائنات بھی اللّٰه تعالیٰ کے بغیر نہیں چل سکتی ہے اور اللّٰه تعالیٰ کی ذات ہمیشہ رہنے والی ہے۔
تجمل
عباس لک
گروپ
آپریشن ارتقاء فہم و دانش









No comments:
Post a Comment