بلاگ محافظ

website tracker

بلاگر حلقہ احباب

کیا یہی عقل ہے ؟


کیا یہی عقل ہے ؟؟
ملحدوں کے جتنی ہی عقل تو جانور بھی استعمال کرتے ہیں تو پھر ان میں اور جانوروں میں کیا فرق رہ گیا۔
جانوروں کو بھی علم نہیں کہ وہ دنیا میں کیا لینے آئیں ہیں اور ایسے ہی ملحدوں کو بھی بالکل بھی معلوم نہیں کہ انسان کی تخلیق کا اصل مقصد کیا ہے، بلکہ وہ تو خالق کے ہی انکاری ہیں فلسفہ خودبخود و ارتقاء پر ایمان رکھتے ہیں کہ پتہ نہیں کیسے کیسے اور کس کس جانور سے تبدیل ہوتے ہوتے بالآخر خودبخود انسان کا روپ دھار بیٹھے ہیں۔
اللہ انسان کی تخلیق اور وجہ تخلیق کی بابت فرماتا ہے:
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن سُلَالَةٍ مِّن طِينٍ
اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصے سے پیدا کیا ہے
ثُمَّ جَعَلْنَاهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
پھر اس کو ایک مضبوط (اور محفوظ) جگہ میں نطفہ بنا کر رکھا
ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظَامًا فَكَسَوْنَا الْعِظَامَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَاهُ خَلْقًا آخَرَ
ۚ فَتَبَارَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ
پھر نطفے کا لوتھڑا بنایا۔ پھر لوتھڑے کی بوٹی بنائی پھر بوٹی کی ہڈیاں بنائیں پھر ہڈیوں پر گوشت (پوست) چڑھایا۔ پھر اس کو نئی صورت میں بنا دیا۔ تو خدا جو سب سے بہتر بنانے والا بڑا بابرکت ہے
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ
پھر اس کے بعد تم مرجاتے ہو
مومنون - 12،13،14،15
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں
ذاریات - 56
اگر ملحدین جانوروں سے بڑھ کر عقل رکھتے ہوتے تو یقینا خالق، مخلوق اور وجہ تخلیق کو سمجھ جاتے بجائے جانوروں کی طرح ہی لاعلم رہ کر فقط اپنے نفس کی ضروریات ہی پوری کرتے اور بلا مقصد کی زندگی گزار کر نہ چاہتے ہوئے بھی مر جاتے۔
أَفَرَأَيْتُم مَّا تُمْنُونَ
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
أَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ
کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟ 
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں 
واقعہ - 58،59،60
ملحدوں کے نزدیک زندگی فقط پیٹ اور جسم کی بھوک مٹانے کے لئے ہے اور یہی سب کچھ جانور بھی کرتے ہیں۔
اگر انسان کی عقل یہی ہے کہ وہ جہاز بنا کر ہواوں میں اڑ لے اور کشتیاں بنا کر سمندروں میں تیر لے تو بے شمار جانوروں کی اقسام بھی کروڑوں سالوں سے بغیر کسی مشین کے سہارے کے پیدائشی اڑنے اور تیرنے کی عقل رکھتی ہیں۔
انسان کو بہت سی مخلوق پر فوقیت سائنس میں ترقی کرنے کے واسطے نہیں بلکہ ایمان لانے، اللہ کی اطاعت کرنے اور اعمال صالح کرنے کے لئے دی گئی ہے۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي أَحْسَنِ تَقْوِيمٍ
کہ ہم نے انسان کو بہت اچھی صورت میں پیدا کیا ہے
ثُمَّ رَدَدْنَاهُ أَسْفَلَ سَافِلِينَ
پھر (رفتہ رفتہ) اس (کی حالت) کو (بدل کر) پست سے پست کر دیا
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ فَلَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ
مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انکے لیے بےانتہا اجر ہے
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ
تو (اے آدم زاد) پھر تو جزا کے دن کو کیوں جھٹلاتا ہے؟
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
تین - 4،5،6،7،8
بے شک اپنی عقل کو ہی حرف آخر سمجھنے والے اپنے نفس کے پیروکار کے سوا کچھ نہیں۔
أَرَأَيْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَٰهَهُ هَوَاهُ أَفَأَنتَ تَكُونُ عَلَيْهِ وَكِيلًا
کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے تو کیا تم اس پر نگہبان ہوسکتے ہو
أَمْ تَحْسَبُ أَنَّ أَكْثَرَهُمْ يَسْمَعُونَ أَوْ يَعْقِلُونَ
ۚ إِنْ هُمْ إِلَّا كَالْأَنْعَامِ ۖ بَلْ هُمْ أَضَلُّ سَبِيلًا
یا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ان میں اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں (نہیں) یہ تو چوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ ہیں 
فرقان –43،44
وقاص علی فرحان
آپریشن ارتقائے فہم و دانش

about author

Blogger Sens it website about blogger templates and blogger widgets you can find us on social media
Previous Post :Go to tne previous Post
Next Post:Go to tne Next Post

No comments:

Post a Comment