بلاگ محافظ

website tracker

بلاگر حلقہ احباب

/ / الحاد کیا ہے ؟؟؟

الحاد کیا ہے ؟؟؟

ایک نئے انداذ سے بلکل آسان طریقے سے الحاد کا تعارف

الطاف احمد
ملحدین سے اور زیادہ تر لوگوں سے 'الحاد' ان الفاظ میں بیان کیا جاتا ہے 
" عدم ثبوت کی بنیاد پر تمام ماورائی ہستیوں کے قطعی انکار کو الحاد کہتے ھے۔"
'الحاد' کو ہم آسان،سادہ الفاظ میں اور تفصیل سے یوں بیان کرتے ہیں
"الحاد 'بے دینی' کو کہتے ہیں"

جس میں ایک انسان مزھب اور مزھبی معاشرے کے اصول وضوابط سے خود کو آذاد کر لیتا ہے۔ الحاد معاشرے میں رہنے والے انسان کو معاشرتی اصولوں سے بھی بغاوت کی آذادی دیتا ہے (انسان آذاد ہے جو مرضی کرے) الحاد 'حرام حلال' ،ثواب گناہ، نکاح وزنا کا فرق ختم کرنے کی آذادی بھی دیتا ہے۔ جو بزرگوں سمیت رشتوں کے تقدس اور عقیدت کی عینک توڑنے کی جرآت پیدا کرواتا ہے ۔فحاشی کو انٹرٹینمنٹ اور ننگاپن کو آرٹ کا نام دے کر ان کو پروموٹ کرتا ہے۔
'ضمیر' اور 'دل کی آواز' سننے کو الحاد نہیں مانتا
الحاد ایک ایسے گروہ کا نام ہے جس کا اپنا کوئی 'ضابطہ حیات' نہیں ہوتا۔اور جس کے پاس اخلاقیات کو بہتر کرنے کی کوئی تعلیمات یا عملی نمونہ نہیں ہوتا۔
ہماری پیش کی گئی الحاد کی تعریف ملحدین کو اچھی نہیں لگتی تو وہ مزید فرماتے ہیں کہ
" الحاد مزاہب کا رد ہے۔جس طرح خلا کوئی شے نہیں بلکہ کسی بھی شے کی عدم موجودگی کو خلا کہا جاتا ہے۔بالکل اسی طرح الحاد مذاہب کی عدم موجودگی کی کیفیت کا نام ہے۔"
ہم بھی ان سے اتفاق کرتے ہوئے مزید عرض کرتے ہیں کہ
" آپ نے ٹھیک فرمایا مگر مزھب کی غیر موجودگی آذادی ،من چاہی، نفس پرستی ،بے حیائی ، آزادی افکار ،اور شیطانی افکار کو جنم دے گی (کیونکہ اصول وضوابط اور پابندیاں تو مزھب میں تھیں)جس سے ایک گروہ وجود میں آئے گا جس گروہ کو اصول ضوابط سے مزین معاشرے باغی قرار دیں گے۔ جیسے اسلامی معاشرے میں ایک ملحد باغی گنا جاتا ہے۔
آپ کے پاس بھی الحاد کی کوئی اسان تعریف ہو تو کمنٹ کر کے شکریہ کا موقع دیجیے۔
از گروپ 
جوابات للکافرین

about author

Blogger Sens it website about blogger templates and blogger widgets you can find us on social media
Previous Post :Go to tne previous Post
Next Post:Go to tne Next Post

No comments:

Post a Comment